ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن بی بی اے کی طالبہ مریم حرا کو  کرناٹکا یونیورسٹی سطح پر دوسرا رینک

بھٹکل انجمن بی بی اے کی طالبہ مریم حرا کو  کرناٹکا یونیورسٹی سطح پر دوسرا رینک

Mon, 14 Jan 2019 21:27:11    S.O. News Service

بھٹکل:14؍جنوری (ایس او نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بھٹکل کی طالبہ مریم حرابنت ارشاد ائیکری ڈاٹا نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام اپریل 2018میں منعقد ہ بی بی اے امتحانات میں پوری یونیورسٹی میں دوسرارینک حاصل کرتے ہوئے انجمن اور شہر کا نام روشن کردیا ہے۔

انجمن دفتر سے جاری کئے گئے ریلیز کے مطابق بی بی اےکی طالبہ مریم حرا نے انجمن کی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے یونیورسٹی سطح پر دوسرارینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ مریم حرا نے  کل 3900میں سے 3430نمبرات حاصل کرتے ہوئے  87.95فی صد کامیابی کے ساتھ شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ طالبہ کی اس  بہترین کارکردگی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال کے محسن سمیت دیگر ذمہ داروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: